پاک فوج ہر سازش کو ناکام بنادے گی، آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا عزم
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جب کہ افواج پاکستان ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کرکے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق میں آرمر، انفینٹری، میکانائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس کے مربوط فائر، مینیوور آپریشنز کیے گئے ۔
جب کہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے موثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں