پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط ہے، مریم نواز
بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے دوسرے روز مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ پہنچی۔
جہاں انکی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات ہوئی۔
مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی۔
، پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں