“پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن، غیر رسمی معیشت کو رسمی بنانے کی کوشش”
پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔.
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز، کلیکٹرز اور ری سائیکلرز کی رجسٹریشن آن لائن کی جائےگی۔
،بذریعہ رجسٹریشن پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو غیر رسمی معیشت سےنکال کرمکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانامقصود ہے۔
مریم اورنگزیب کےمطابق پچھترمایکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول نے نو پلاسٹک تھیلے بنانے والی فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے۔
اینٹی پلاسٹک اسکواڈز پلاسٹک تھیلوں پرپابندی کے نفاذ کے لیے فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیےپلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں