“پنجاب اسکولز کے اوقات کار تبدیل: ایئر کوالٹی میں بہتری کے بعد نیا شیڈول”

“پنجاب حکومت کا فیصلہ: اسکولز کے اوقات کار تبدیل، 4 دسمبر سے نیا شیڈول”

پنجاب حکومت نے تمام اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے
لاہور سمیت پنجاب کےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد صوبائی حکومت نے تمام سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئے،۔
سکولز چار دسمبر سے صبح سوا آٹھ بجے کلاسز شروع کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آنے کے بعد ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، ۔
جس کے تحت سکولوں کو سوا آٹھ بجے کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ،۔
فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا، 4 دسمبر سے نجی و سرکاری اسکولز جلدی کلاسز کا آغاز کر سکیں گے۔
، نجی و سرکاری اسکولز کو آدھا گھنٹہ جلدی اسکولز کھولنے کی اجازت ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں