پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت سے دھچکا ملنے کا خدشہ، چولستان کینال منصوبہ زیر بحث
پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت سے ایک اور دھچکا ملنے کاامکان
پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور دھچکا ملنے کا خدشہ ہے،۔
چولستان کینال منصوبے کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے منظوری لینےکا فیصلہ تبدیل کرنےکی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
چولستان کینال منصوبےکو سی سی آئی میں جانے کا راستہ روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے کابینہ ڈویژن کو ایکنک کے منسٹس تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔
جب کہ کابینہ ڈویژن سے ایکنک کے منٹس میں سے چولستان کینال کو نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نگران دور میں ایکنک نے چولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا موقف ہے کہ ایکنک منٹس میں چولستان کینال غلطی سے شامل ہوا ۔
کیوں کہ ایکنک کا فیصلہ چولستان نہیں صرف گریٹر تھال کینال سے متعلق تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں