پی آئی اے کی تربت کی پروازوں کا آغاز، ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت

پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع، سی پیک منصوبوں کو تقویت ملے گی

پی آئی اے بحالی کی جانب گامزن، تربت کی پروازیںشروع
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) بحالی کی طرف گامزن ہے اور نئی پیش رفت میں تربت کی پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کردی ہیں۔
جب کہ پی آئی اے ہفتہ وار 2 پروازیں پیر اور بدھ کے دن آپریٹ کریں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تربت اور گوادر آپریشن کو ازسرنو تقویت دی جارہی ہے۔
، پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے آغاز سے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں