“پی آئی اے کی پرواز میں دل کے دورے کا شکار مسافر کو فوری طبی امداد”

“ملتان میں پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا”

پی آئی اے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا ۔
جس پر فضائی میزبانوں کی جانب سے فوری طبی امداد کے باعث مسافر کی جان بچ گئی۔
مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پرواز کو میڈیکل بنیادوں پر ملتان ایرپورٹ پر اتاراگیا ۔
پرواز کی سینئر فضائی میزبان امتیاز بیگم اور دیگر عملے نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی ۔
میڈیکل ٹیم ائیرپورٹ پر طیارے میں پہنچیں اور مسافر کوطبیعت بحال ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
جبکہ پرواز کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں