پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر بھارتی میڈیا کا شدید ردعمل

بھارتی میڈیا کا پی سی بی کی شرائط پر بی سی سی آئی پر الزام، سہ فریقی سیریز پر اعتراض

پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا
چیمپئنز ٹرافی کو لے کر پی سی بی کی شرائط تسلیم کیے جانے پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا۔
بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر نہ صرف بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
بلکہ بھارتی میڈیا کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہے کہ اسے اعتراض نہیں۔
یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی اختیار میں نہیں آتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں