“پی ٹی آئی دور کی معیشت پر احسن اقبال کا تنقیدی بیان”
پی ٹی آئی کے دور میں معیشت کا بیڑہ غرق ہوا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا، صوبے میں 9500 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیے جارہے ہیں، حکومت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی کسانوں کو دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں کسانوں کا کلیدی کردار ہے، زراعت کے شعبے میں ترقی سے معیشت مضبوط ہوگی، زراعت کا شعبہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، کسانوں کو سبسڈی فراہم کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں