فیصل واوڈا کا دعویٰ: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو پاکستان کے حالات سے جوڑ رہی ہے
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کوپاکستان سے جوڑ رہی ہے: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ۔
فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایسے میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں ۔
پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے ۔
حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم بانی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
بانی کو ان کی اہلیہ اور حواریوں سے جان کا خطرہ ہے ۔
پندرہ دسمبر کے بعد پانچ ممالک میں جا کر حقائق سے آگاہ کروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں