“پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی تعداد 20 تک پہنچی، اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج”
عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حالیہ ڈی چوک احتجاج پر پارٹی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں مزید 10 مقدمات درج ہوگئے ۔
جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کیے گئے۔
نئے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام اہم رہنما ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔
جبکہ مجموعی 20 میں سے 13 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 10 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
تھانہ کوہسار میں درج دوسرے مقدمے میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی اور بدھ کے روز اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔
جن میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب ، شخ وقاص اکرم ، شعیب شاہین ، شیر افضل مروت شامل ہیں ۔
جبکہ سیمابیہ طاہر اور عالیہ حمزہ کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں