خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو چیلنج: سول نافرمانی کرنی ہے تو کرلیں
پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کرنی ہے تو کرلیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے سول نافرمانی کرنی ہے تو کرلیں، دھمکیوں سےکام نہیں چلتا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے کل بھی اس بات کی تصدیق کی تھی۔
لیکن اب تک باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ باتیں کہ کمیٹی بن گئی ہے اور یہ ہوگیا ہے، اس سلسلے میں مثبت ردعمل تب ہی آسکتا ہے۔
جب کوئی پیش قدمی ہوگی جب کہ شیر افضل مروت نے جو بات کی وہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔
، پہلی بار ادھر سے خوشگوار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں