پی ٹی آئی کا فیصلہ: آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آل پارٹیز کانفرنس (APC) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی) اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور وہاں کی عوام کی نمائندگی صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں