چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی راہ میں رکاوٹیں دور، پاکستان اور بھارت کے معاہدے کی تکمیل

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالےسے تمام معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کی راہ میں حائل ساری رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
اور روایتی حریف فیوژن فارمولے پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ معاہدوں کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) آج یا کل حتمی اعلان کرے گی۔
فیوژن فارمولے کی شرائط کے مطابق پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
بھارت نے اگلے سال ایشیا کپ اور 2026 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے ۔
جس میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں