“ڈھاکا پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرکے آگے بڑھنے کا خواہشمند”

“ڈھاکا کی خواہش: پاکستان کے ساتھ 1971 کے مسائل حل کر کے آگے بڑھا جائے”

ڈھاکا پاکستان کیساتھ مسائل حل کرکے آگے بڑھنے کا خواہشمند
بنگلہ دیش کی حکومت کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے ساتھ 1971 سے پیدا ہونے والے مسائل حل کرکے آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قاہرہ میں ترقی پذیر ممالک کے ڈی 8 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے عبوری رہنما نے 1971 میں ڈھاکا کی اسلام آباد سے علیحدگی سے پیدا ہونے والی شکایات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مسائل بار بار آتے رہے ہیں، آئیے ان مسائل کو حل کریں تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں‘۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر یونس سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا۔
اور دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوامی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں