“حکومت ڈیجیٹل مواد پر کنٹرول سخت کرنے کیلئے پیکا قانون میں ترامیم کرے گی، اتحادیوں سے مشاورت”
حکومت کی ڈیجیٹل مواد پر کنٹرول کیلئے اتحادیوں سے مشاورت
حکومت نے ڈیجیٹل مواد پر کنٹرول سخت کرنے کیلئے اپنے سیاسی اتحادیوں کے ساتھ پیکا قانون میں ترمیم پرگفتگو شروع کردی۔
سینئر حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ترامیم کو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کے لیے اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پیکا قانون میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنا۔
، خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے وسیع اختیارات کے ساتھ دو نئی اتھارٹیز کا قیام ہے۔
دوسری جانب آج قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کیا جائے گا ۔
جس میں مجوزہ قانون کے تحت دو اہم ادارے قائم کیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں