ڈیرہ غازی خان میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، محکمہ صحت کی عدم توجہی کا فائدہ
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ ) ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2000 کے قریب عطائی ڈاکٹروں کے کلینک کا انکشاف ہر عطائی سے پانچ ہزار منتھلی مقرر منتھلی ڈیرہ غازی خان کے افسران میں تقسیم کی جاتی ہے ۔
ذرائع انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے اتا ئیت ضلع بھر میں پھیل رہی ہے۔
اور اس کی وجہ سے ایڈز پھیلنے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
،بالخصوص شعبہ ڈرگ کی مبینہ ملی بھگت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اضلاع میں عطائی ڈاکٹرز کی بھر مار محکمہ صحت حکام کے لئے کھلا چیلنج بن کر رہ گئی ہے۔
’ گلی’ محلوں اور گنجان آبادیوں میں ایسے عطائی ڈاکٹر پریکٹس کر رہے ہیں۔
جو خود تو مڈل فیل ہیں مگر انہوں نے اپنی دکانوں کے باہر جو بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں۔
ان پر بڑے بڑے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے نام درج ہیں’ جو عطائیت کو فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں۔
’ ایک ایک ڈاکٹر کا کئی کئی عطائی نام استعمال کر رہے ہیں’۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کو اس کانام استعمال کرنے کے عوض ماہانہ 15 سے 20 ہزار روپے تک ادا کر رہے ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں