عظمیٰ بخاری نے بشری بی بی کو آڑے ہاتھوں لیا
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج قوم کو بتاتی ہوں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدقسمتی دیکھیں 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی آج وہ ”منہ چھپائی“رہی تھی۔
، 23 نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج ”اچھی بچوں“کی طرح خاموش ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 24 اور 26 نومبر کو جویشلے خطاب کرنے والی بشری بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی ہے۔
،26 نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی میڈیا کو بتاتی ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان ان کا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟
بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں