سعودی عرب کو ریکوڈک شیئرز فروخت کی منظوری نہیں ملی، مصدق ملک

مصدق ملک نے ریکوڈک شیئرز فروخت کی خبروں کو مسترد کر دیا

کابینہ نے ریکوڈک شیئرز فروخت کرنے کی منظوری نہیں دی، مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سعودی عرب کو ریکوڈک شیئرز فروخت کرنے کی منظوری نہیں دی۔
اس حوالے سے معاملات ابھی تک طے نہیں پائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مثبت انداز سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سعودی عرب نے پاکستان میں موجود ریکوڈک کے سونے اور تانبے کے ذخائر میں حکومتی حصص حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں