“پنجاب حکومت کا کاروبار کارڈ سکیم کا اعلان: چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے بڑا قدم”

“وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کاروبار کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ”

پنجاب حکومت کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ’ کاروبار کارڈ ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی معاشی ویژن پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیم کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کیا گیا۔
، بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا ۔
چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ہے ۔
، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں