“کُرم میں قیام امن کے لیے بنکرز اور اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا”
کُرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے کُرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کُرم میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔
،کُرم میں ادویہ اور دیگر اشیا بروقت فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں امن امان کے لیے قائم گرینڈ جرگہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اور نگراں کمیٹی کو صلح کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گرینڈ جرگہ سے ملاقاتیں جارہی رہیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں