علی امین گنڈا پور: ضلع کرم کا مسئلہ 50 سالوں سے ہے، میں ہی حل کروں گا
کرم کے دیرینہ مسئلے کو میں ہی حل کروں گا، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم کا مسئلہ 50 سالوں سے ہے اور اسے میں ہی حل کروں گا۔
صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے،۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیتون تیل کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا،
حکومت کے پاس عوامی طاقت نہیں، یہ عوام کے پاس نہیں جا سکتے، ہمارے پاس عوامی طاقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کا امن کا مسئلہ 50 سالوں سے ہے۔
کرم کا مسلہ حل کے قریب ہے اور میں ہی اسے حل کروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں