“مری میں گرینڈ جرگے کے خلاف ایف آئی آر درج، راجہ طفیل اخلاق پر دہشتگردی کی دفعات”

“پولیس نے مری میں گرینڈ جرگے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی، راجہ طفیل اخلاق کو نامزد”

گرینڈ جرگے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی
مری میں کوہسار گرینڈ جرگہ کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔
متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنما راجہ طفیل اخلاق کو مقدمے میں نامز کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق راجہ طفیل اخلاق نے تقریر کے ذریعے اشتعال دلایا۔
جرگہ سے شاہد خاقان، صداقت عباسی، مہرین راجہ سمیت دیگر نے خطاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت کے’مری ڈیولپمنٹ پلان’ کے خلاف مری میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
؎ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجروں اور عوام نے شرکت کی۔
مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے مقام پر گرینڈ عوامی جرگہ منعقد ہو۔
27 دسمبر کو مری کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں