ہائی سپیڈ انٹرنیٹ نوجوانوں کا حق ہے: بلاول بھٹو کا پیغام
ہائی سپیڈ انٹرنیٹ نوجوانوں کا حق ہے:بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ نوجوانوں کا حق ہے، اب موٹرویز انفراسٹرکچر نہیں رہے۔
اب براڈ بینڈ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر ہے، اب نوجوانوں کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کامیاب ہونے والے، ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
فخر کے ساتھ کہہ رہا ہوں شہید بینظیر بھٹو نے سکھر آئی بی اے کی بنیاد رکھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی بی اے سکھر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک تعلیمی ادارہ بن کر ابھرا۔
، ہم دنیا بھر کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنارہے ہیں۔
اس تعلیمی ادارے میں سری لنکا کے طلبہ بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
کوئی آپ سے سب کچھ چھین سکتا ہے لیکن آپکی تعلیم نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں