علی امین گنڈاپور کا پیغام: “ہار نہیں ماننی اور نہ پریشان ہونا ہے”

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا خطاب: “ہار نہیں ماننی اور نہ پریشان ہونا ہے”

ہار نہیں ماننی اور نہ پریشان ہونا ہے‘علی امین گنڈاپور
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کی حالت غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے۔
جب کہ پورے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے اس صوبے کے عوام نے قربانی دی ہیں۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے بچوں کی گرومنگ کریں ۔
تاکہ ملک کی ترقی اور والدین کے لیے سکون کا ذریعہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان مقابلہ کرنا سیکھیں۔
، ہار نہیں ماننی اور نہ پریشان ہونا ہے بلکہ یہ سوچ بنانی ہوگی کہ ہم نے پڑھنا ہے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔
کسی ایک شکست یا ناکامی سے دکھی ہونا ایمان کی کمزوری ہے،۔
ہمارے قوم میں مقابلہ کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی حالت غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے۔
پورے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے اس صوبے کے عوام نے قربانی دی ہے۔
جب کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں