یونس خان فخر زمان کی حمایت میں کھڑے، اوپننگ میں 400 رنز بنانے کی پیش گوئی

سابق کپتان یونس خان فخر زمان کی حمایت میں سامنے آگئے، فارم میں ہیں دونوں اوپنرز

سابق کپتان یونس خان فخر زمان کے دفاع میں سامنے آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے۔
فخر زمان اور صائم ایوب اگر اوپننگ کریں گے تو ون ڈے میں ہم 400 رنز بناسکتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخرزمان فارم میں ہیں، ۔
فخر زمان اور صائم ایوب کو نیچے نمبرز پر نہیں کھلانا چاہیے۔
، ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیےکھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
، دونوں کھلاڑیوں کو اوپنر کھلانے سے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 250 رنز ہوسکتے ہیں۔
سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا۔
، اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔
، جب آپ اپنے سے اچھے رینک کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں