یو اے ای میں جرائم میں ملوث 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک
یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔
وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا،۔
جس کے نتیجے میں یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے۔
فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔
، جب کہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں