“سٹیٹ بینک کا اعلان: یکم جنوری 2025 کو بینکوں میں عام تعطیل”
یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو بینکس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں