پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کر لیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کرتے ہوئے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ کردیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کردیا۔
فتح کے ساتھ قومی ٹیم پروٹیز کو ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔
عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا ۔
اور سینچری اسکور کی، انہوں نے دوسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
، 22 ویں اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم 52 رنز بنا کر کیوین مافاکا کا شکار بنے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں