چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی نے نیا فارمولا آئی سی سی کو پیش کر دیا

چیمپئنز ٹرافی کا نیا فارمولا: پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے پیش کیا

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی نے ہائبرڈ کی جگہ نیا فارمولا آئی سی سی کو پیش کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا فارمولا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پیش کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کی جگہ ایک نیا فارمولا پیش کر دیاہے۔
جس پر غور جاری ہے ، چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حل کرنے کیلئے برابری کی بنیاد پر فارمولا طے کرنا ہو گا۔
ذرائع پی سی بی کا کہناتھا کہ پاکستان کو پیسے نہیں بلکہ اپنی عزت اور وقار عزیز ہے۔
معاملہ حل کرنے کے لیے برابری کی بنیاد پر نیا فارمولہ طے کرنا ہو گا۔
پاکستان چاہتا ہے نیا فارمولا کم از کم تین سال کے لیے طے کیا جائے۔
نیا فارمولا صرف چمپیئنز ٹرافی کی حد تک لاگو نہیں ہو گا۔
فارمولہ اگلے تین برس تک آئی سی سی کے تمام ایونتس کے لیے ہو گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے شرائط عائد کی ہیں کہ اگر بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے تو پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بھارت نہیں جائے گا ۔
بلکہ پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل مقامات پر ہوں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں