“60 افسران کے تبادلے، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ”
ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، 60 افسران کے تبادلے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔
جس کے تحت 60 افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے حکام نے اس تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کو جاری کر دیا ہے۔
جس میں گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 20 تک کے افسران شامل ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، گریڈ 17 کے 12 افسران، گریڈ 18 کے 41 افسران، گریڈ 19 کے 5 افسران اور گریڈ 20 کے 2 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
گریڈ 20 کے کمشنر مظہر اقبال کو جہلم زون سے کمشنر آئی آر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔
گریڈ 20 کے چیف آئی آر پالیسی ونگ اعجاز حیسن کو چیف سیلز ٹیکس آپریشن تعینات کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں