“بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، نئے فارمولے پر اعتراض: چیمپئنز ٹرافی پر تنقید”

“بھارت نے نئے فارمولے پر اعتراض اٹھا دیا، چیمپئنز ٹرافی کی شرکت پر سوالات”

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، نئے فارمولے پر بھی اعتراض
چیمپئزٹرافی کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی جاری ہے۔
بھارت نے نئے فارمولے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے۔
بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیج کر کھیل میں سیاست کو شامل ایک بار پھر شامل کر رہا ہے۔
بھارت دوبارہ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر نہیں کر رہا ۔
جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے آسٹریلیا، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں۔
لیکن بھارت تاحال اپنی انا پر قائم ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھارتی جواب نہ آںے کی وجہ سے تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
تو وہیں بھارت نے نئے ’’پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولے‘‘ پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے۔
نیا فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہے جو 3 سال تک نافذ العمل رہے گا۔
، نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں