پی ٹی آئی احتجاج: مراد سعید تربیت یافتہ جتھوں کے ساتھ موجود تھا، عطاء تارڑ کا انکشاف
پی ٹی آئی احتجاج میں مراد سعید تربیت یافتہ جتھوں کے ساتھ موجود تھا، عطاء تارڑ کا دعویٰ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پر تشدد احتجاج میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید تربیت یافتہ جتھوں کے ساتھ موجود تھا۔
اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے یہ دعویٰ بھی کیا۔
اب مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں روپوش ہے اور اچھا نہیں لگتا کہ گرفتاری کیلئے سی ایم ہاؤس پر چھاپہ ماریں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس تھیں کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی آڑمیں قتل وغارت کی جائے گی۔
اور پی ٹی آئی کا مقصد لاشیں گرانا اور فساد برپا کرنا تھا۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے غیر ملکی مہمان آتے ہیں تو احتجاج کی کال دی جاتی ہے۔
ہم کہتے رہے کہ یہ چاہتے ہیں ان کو لاشیں ملیں ، یہ لاشوں کیلئے آ رہے ہیں۔
یہ احتجاج غیر قانونی اس لیے تھا کہ ہائیکورٹ نے اس کی اجازت نہیں دی۔
بشریٰ بی بی کا خیال تھا کہ ریڈزون کی طرف جایا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں