“اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج پر اہم سماعت: چیف جسٹس کا حکومت پر سخت ردعمل”
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا۔
مگر آپ نے پورا اسلام آباد ہی بند کر دیا۔24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا۔
مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کر دیا، درخواست گزار نے کہا ہمارےکاروبار کو چلنے دیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں