“وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام: طلبا کا مستقبل ڈی چوک میں نہیں، تعلیم میں ہے”
طلبا پڑھتے ہوئے اچھے لگتے ہیں ڈی چوک میں نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں بندوق اور پتھر پاکستان کا مستقبل نہیں۔
اور طلبا پڑھتے ہوئے اچھے لگتے ہیں ڈی چوک میں نہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان کا کیا تشخص لے کر گئے ہوں گے۔
، اگر جلاؤ گھیراؤ مثبت چیز ہے تو اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں۔
، طالب علموں کی سب سے بڑی ذمہ داری ملک کے ساتھ عہد ہے۔
اور ملک کو نقصان ہوا تو ہم سب کا نام و نشان نہیں رہے گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق ، پتھر اور غلیل جیسی چیزیں پاکستان کا چہرہ نہیں ہوسکتا ۔
بلکہ نوجوان کالجز اور یونیورسٹیز میں بیٹھے اچھے لگتے ہیں، ڈی چوک میں نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو محفوظ جگہ پر بٹھا کر قوم کے بچوں کو مار کھانے کیلئے نہیں لایا جا سکتا۔
گالی دیئے بغیر بات کرنی نہیں آتی تو ڈگری کاغذ سے زیادہ کچھ نہیں۔
آج سے طلبا کی اعلیٰ تعلیم والدین سے زیادہ مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں