مارشل لاء کے نفاذ کے خلاف جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کی اہم قرار داد
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کیخلاف قرار داد منظور کر لی
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر کے مارشل لاء کے نفاذ کے خلاف قرار داد منظو ر کر لی ۔
اراکین پارلیمنٹ کی وونٹ کے بعد مارشل لاء کالعدم ہو گیا ۔
جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے مارشل لاء کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے تھے ۔
تاہم روکے جانے کے باوجود پارلیمنٹ میں 300 میں سے 190 اراکین داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اور مارشل لاء کیخلا ف تمام اراکین نے ووٹ دیا ۔
سپیکر جنوبی کوریا پارلیمنٹ نے قرار داد کی منظوری کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو فوری طور پر مارشل لا ہٹا دینا چاہیے۔
آئین کے مطابق مارشل لا لگانا درست نہیں، فوج اور پولیس کو بھی واپس بیرکوں میں چلے جانا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں