ریاض میں محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے پانچویں ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق مستحکم
محمد بن سلمان کی 6 ماہ میں شہبازشریف سے 5 ویں ملاقات پر خوشی کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں منعقدہ ون واٹرسربراہی اجلاس کےموقع پرسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات کی ۔
جس دوران سعودی ولی عہد نےگزشتہ 6ماہ کے دوران پانچویں بارپاکستانی وزیراعظم سےملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کےعوام کوجوڑتاہے۔
پاکستان اورسعودی عرب کےمابین تعاون کافروغ پاکستان کی معاشی ترقی اورخوشحالی کیلئےکلیدی اہمیت رکھتاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ اداکیا ۔
اور ولی عہدکوجلدازجلدپاکستان کادورہ کرنےکی اپنی دعوت کااعادہ کیا ۔
ولی عہد نےوزیرِ اعظم کی دعوت کوقبول کرتے ہوئے کہا وہ اپنےجلددورہ پاکستان کےمنتظرہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں