سیاسی استحکام کے لیے جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں: رانا ثنا اللہ کا اہم بیان
سیاسی استحکام کے لیے جماعتیں سرجوڑکربیٹھیں: رانا ثنا اللہ
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے جماعتیں سرجوڑکر بیٹھیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ کووقت دیا جائے، آج پاکستان اکنامک بحران سےنکل آیا ہے۔
اس کوہٹادیں،اس کولےآئیں ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتیں سرجوڑکربیٹھیں، جب تک سرجوڑ کر نہیں بیٹھیں گے۔
سیاسی استحکام نہیں آئے گا، ملک کو قومی حکومت نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنا ہے۔
ادارے نےتو کلیئر کر دیا تھا کہ ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں نےکرنےہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سے مجھے ہمدردی ہے، وہ سسٹم کےلاڈلے ہیں۔
کچھ لوگ سسٹم کےلاڈلے ہوتے ہیں وہ لاڈیاں کرتے ہیں۔
سسٹم کے لاڈلے سے گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے، ۔
فیصل واوڈا سسٹم سے باہر نہیں جا سکتے، ان کو سینیٹر بنا کر ہم بھول گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں