سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں: 1 دن میں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں
سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں صرف1دن باقی
سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں صرف 1دن باقی رہ گئے ۔
جبکہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
اور درخواست گزار اپنے رشتہ دارعازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
جبکہ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔
دوسری قسط کے چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندرجمع ہوں گے۔
اب تک باہتر ہزار سے زائد پاکستانی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کیلئے بقیہ رقم دس فروری تک جمع کرانا لازم ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے پیاروں کو حج کیلئے اسپانسر کر سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں