انور مقصود نے پاک نیوی سے معافی مانگ لی، شہیدوں کے بارے میں مذاق کرنے کی تردید

انور مقصود نے پاک بحریہ سے معافی مانگ لی: وضاحت پیش کی

انور مقصود نے پاک بحریہ سے معافی مانگ لی
لیجنڈ مصنف، ڈراما ساز اور مزاح نگار انور مقصود نے پاک نیوی کی جانب سے انہیں ’اٹھائے‘ جانے کی خبروں کی تردید کرتے کہا ہے کہ ’میں 60 سال سے لکھ اور پڑھ رہا ہوں ۔
لیکن کبھی شہیدوں کے ساتھ مذاق نہیں کیا، میری بات سے کسی کو دکھ ہوا تو معافی کا طلب گار ہوں‘۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر انتظام ہونے والی سترہویں اردو کانفرنس کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے خود کو نیوی کی جانب سے اٹھائے جانے کی خبروں پر وضاحت کی۔
انور مقصود نے بتایا کہ دو روز سے ان کے گھر نہ صرف ملک بھر بلکہ بیرون ممالک سے بھی فون آ رہے ہیں۔
جب کہ سوشل میڈیا بھی ایسی خبروں سے بھرا پڑا ہوا ہے کہ انور مقصود کو نیوی والوں نے اٹھا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں نیوی والوں کے لیے کچھ کہا تھا لیکن وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں۔
کہ انہوں نے 60 سال میں کبھی بھی شہیدوں سے متعلق کوئی مذاق نہیں کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں