اسلام آباد میں غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت نہیں: وزیرداخلہ محسن نقوی کا واضح بیان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جارہا ۔
تاہم غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر وفاقی دارالحکومت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ سے امریکا کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک۔امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جب کہ قائمقام امریکی سفیر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاک۔امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جب کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔
جب کہ نیٹلی بیکر نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں