پاکستان کی سیاسی تقسیم امریکا تک پہنچی: عمران خان کی رہائی کی مہم اور امریکی قانون سازوں سے درخواست
پاکستان کی سیاسی تقسیم کا دائرہ امریکا تک پھیل گیا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے حامی جہاں عمران خان کی رہائی مہم تیز کر رہے ہیں۔
اور 26 نومبر کو اسلام آباد میں پارٹی کی ریلی کے خلاف کی گئی کارروائی کی عالمی سطح پر مذمت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
وہیں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ نے امریکی قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔
پاکستانی نژاد امریکیوں کے درمیان بڑھتا ہوا یہ اختلاف نہ صرف تارکین وطن کے درمیان سیاسی منظر نامے کی پیچیدگی کو اجاگر کرتا ہے۔
بلکہ خود پاکستان میں پائی جانے والی سیاسی تقسیم کا بھی عکاس ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اسلام آباد کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے امریکی قانون سازوں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انہوں نے ایک درجن سے زائد قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں ۔
اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جمہوری طور پر منتخب حکومت کے زیر انتظام ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں