“190 ملین پاؤنڈ کیس کی طویل ترین سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ”

“راولپنڈی کی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو”

190 ملین پاؤنڈ کیس کی طویل ترین سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔
اس کیس کی سماعت ایک سال تک جاری رہی، اور اس دوران نیب کی جانب سے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے گزشتہ روز کیس کے تمام فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشری بی بی کے وکلا نے آج اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔
، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دلائل پیش کیے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں