ایم کیو ایم پاکستان کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا

ایم کیو ایم پاکستان کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا۔
، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ دن مہاجر ثقافت اور بانیان پاکستان کی تہذیب و ورثے کو اجاگر کرنے کا موقع ہو گا۔
، گورنر ہاؤس کراچی ایک گلدستہ ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ اپنے کلچر کا جشن مناتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں