بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی: بنگلادیش نے بھارت کو زبانی سفارتی پیغام بھیجا

بھارت حسینہ واجد کو حوالے کرے، بنگلادیش
بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا۔
بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔
اس حوالے سے بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی سے متعلق زبانی سفارتی پیغام بھیجا ہے۔
قبل ازیں بنگلادیش کے مشیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیرعالم چوہدری کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ موجود ہے ۔
اور بنگلادیش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کام کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں