علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تیراہ اور جانی خیل میں آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا
تیراہ اور جانی خیل میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، علی امین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تیراہ اور جانی خیل میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
، کرم کا مسئلہ دہشتگردی کا نہیں بلکہ 2 گروپوں کے درمیان تنازع ہے،۔
کسی بھی مسلح گروپ کو غیر قانونی بھاری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں، ۔
اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا۔
، اس موقع پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر علاقے کے عوام کو درپیش آمد و رفت کے مسائل کے حل کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی۔
، گزشتہ 2 دنوں کے اندر 220 افراد کو صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں