حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج اسپیکر چیمبر میں

حکومت، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسپیکر چیمبر میں ہوگا
وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات سے متعلق فریقین کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ان کیمرا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
جب کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے اراکین کو بھی نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں