حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اپوزیشن 2 جنوری کو چارٹر پیش کرے گی
حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
جب کہ اپوزیشن کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی،۔
ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی۔
حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار۔
، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں