نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تیاری: محکمہ خزانہ سندھ نے تجاویز طلب کرلیں

سندھ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تیاری، محکمہ خزانہ نے تجاویز مانگ لیں

نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تیاری، محکمہ خزانہ سے تجاویز طلب
وفاق کی طرح سندھ نے بھی آمدنی میں اضافے کے لیے نئے ٹیکسز کے نفاذ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ خزانہ نے تمام صوبائی محکموں کو خط لکھ کر ٹیکس بڑھانے اور نئے ٹیکسز کے نفاذ سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے محکموں کو ارسال کردہ خط میں پوچھا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
، آمدنی بڑھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ خزانہ نے تفصیلی تجویز طلب کی ہے کہ نافذ شدہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔
یا وہی ٹیکس برقرار رکھے جائیں اور کون سے نئے ٹیکس لگائے جائیں۔
محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی محکمے اپنا ہوم ورک کرلیں۔
اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ریونیو بڑھانے کی تجاویز دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں