قطر نے شام میں اپنا سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھول دیا، قطر ترکی کے بعد دوسرا ملک
قطر نے دمشق میں 13 سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا
قطرنے شام کے دارالحکومت دمشق میں 13 سال بعد دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھول دیا جو خانہ جنگی کے آغاز پر بند کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے پر قطر کا پرچم لہرا دیا گیا، قطر، ترکیہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔
جس نے اس ماہ باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔
واضح رہے کہ متعددغیرملکی حکومتیں شام میں نئی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں